سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامران رضی، صدر منتخب

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو آئندہ دو سال کی مدت کے لئے منتخب کرلیا گیا

موجودہ عہدیداران سال 2026 اور 2027 تک اپنے عہدوں پر کام کرتے رہیں گے۔ یہ انتخاب ایس پی آر اے کے آئین و قواعد کے مطابق جنرل کونسل کے متفقہ فیصلے کے تحت عمل میں آیا۔

اعتماد کا اظہار کرنے پر تمام ارکان کے شکر گزار ہیں۔ نو منتخب عہدیداران ایس پی آر اے

عنقریب ممبران کی ہیلتھ انشورنس اسکیم باقاعدہ معاہدے کے تحت شروع کی جائیگی۔ صدر کامران رضی کا اعلان

ایس پی آر اے عہدیداران نے ارکان کی فلاح وبہبود کے لئے مثالی خدمات انجام دی ہیں۔ ممبران ایس پی آر اے

کراچی ( 28 اکتوبر 2025)

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایس پی آر اے) کا سالانہ عام اجلاس منگل 28 اکتوبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس ایسوسی ایشن کے آئین کے تحت طلب کیا گیا تھا۔
جنرل کونسل اجلاس میں 92 فیصد سے زائد ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تنظیم کے خزانچی وکیل راؤ نے تلاوت قران کی سعادت حاصل کی جس کے بعد جنرل سیکرٹری اکرم بلوچ نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی۔
جوانئٹ سیکریٹری ارباب علی چانڈیو نے ایس پی آر اے کی گزشتہ دو سالہ کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جس پر حاضرین نے زبردست داد دی۔
جنرل کونسل اجلاس کے دوران ممبران منیر ساقی، فقیر سلیم، شبیر لاشاری، اقتدار انور، عاطف حسین سمیت دیگر ارکان نے ایس پی آر اے کے موجودہ عہدیداران پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد پیش کی کہ موجودہ باڈی کو آئندہ دو سال کی مدت کے لئے منتخب کیا جائے۔
یہ قرارداد باقاعدہ رائے شماری (voting process) کے ذریعے منظور کی گئی، جس کا ریکارڈ اجلاس کی کارروائی میں شامل کیا گیا۔
ہال میں موجود تمام ارکان نے یک زبان ہو کر مجوزہ قرارداد کا خیر مقدم اور بھرپور حمایت کی اور کہا کہ یہ ایسوسی ایشن کے تقریبا تمام ہی ارکان کی دلی خواہش ہے کیونکہ موجودہ عہدیداران نے تنظیم کی بہتری اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے بلا رنگ و نسل خدمت کی ہے۔
مجوزہ قرارداد کی سینیر اراکین عاجز جمالی، قاری عبدالجبار ناصر سمیت دیگر ارکان نے بھرپور حمایت کی اور کہا کہ ایس پی آر اے محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک فیملی کی طرح ہے۔ موجودہ عہدیداران نے تنظیم کے اندر ایسا زبردست ماحول پیدا کردیا ہے کہ سب ایک دوسرے کی مدد اور تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں۔ رائے شماری کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور جنرل سیکرٹری نے باقاعدہ منظور شدہ کارروائی (minutes of meeting) میں درج کیا اس موقع پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا، باضابطہ ووٹنگ کے عمل کے بعد صدر کامران رضی، جنرل سیکرٹری اکرم بلوچ، نائب صدر حمید سومرو، جوائنٹ سیکریٹری ارباب چانڈیو، سیکریٹری اطلاعات دودو چانڈیو، خزانچی وکیل راؤ اور آفیس سیکریٹری سنجے سادھوانی کو آئندہ دو سالہ مدت یعنی دسمبر 2027 تک کے لئے منتخب کرلیا گیا۔
اس موقع پر صدر ایس پی آر اے کامران رضی نے بھرپور اعتماد پر تمام ارکان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اور ان کی پوری ٹیم اپنے ممبران کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کامران رضی نے ممبران کی ہیلتھ انشورنس، آئندہ ماہ نومبر میں سالانہ پکنک اور ممبران کے نئے کارڈز کے اجراء کا اعلان بھی کیا۔ اجلاس میں سینئر پارلیمانی رپورٹر مرحوم گلشن شیخ اور مرحوم خاور حسین کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت کی قرارد متفقہ طور پر منظور کی گئی یہ قرارداد رکن شفقت و دیگر نے پیش کی تھی۔ اجلاس کے اختتام پر تمام رکان کے لئے پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

وفاقی وزیر اطلاعات نے کامران رضی کو صدر، حمید سومرو کو نائب صدر، اکرم بلوچ کو جنرل سیکریٹری اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی

حکومت آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے، عطاء اللہ تارڑ

آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی و استحکام کی بنیاد ہے، عطاء اللہ تارڑ

صحافی برادری جمہوری اقدار کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، عطاء اللہ تارڑ

امید ہے سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نئی قیادت اپنے پیشہ ورانہ فرائض دیانتداری، ذمہ داری اور غیر جانبداری سے ادا کرتی رہے گی، عطاء اللہ تارڑ

وزارت اطلاعات صحافتی اداروں کے ساتھ قریبی روابط کے ذریعے ذمہ دار اور مثبت صحافت کے فروغ کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گی، عطاء اللہ تارڑ

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کے نام تہنیتی پیغام

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایس پی آر آے کے نومنتخب صدر کامران رضی، نائب صدر حمید سومرو اور جنرل سیکریٹری اکرم بلوچ کو مبارکباد

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نومنتخب جوائنٹ سیکریٹری ارباب چانڈیو، سیکریٹری اطلاعات دودو چانڈیو، خزانچی وکیل راؤ، آفس سیکریٹری سنجے سادھوانی کو بھی مبارکباد

امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران فیک نیوز کے روکتھام اور غیرجانبدار رپورٹنگ کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی کا سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد،

صدر کامران رضی، نائب صدر حمید سومرو، جنرل سیکریٹری اکرم بلوچ، جوائنٹ سیکریٹری ارباب چانڈیو، سیکریٹری اطلاعات دودو چانڈیو، خزانچی وکیل راؤ، آفس سیکریٹری سنجے سادھوانی پر اراکین کا اعتماد خوش آئند ہے، سینیٹر وقار مہدی

سینیٹر وقار مہدی کی تمام نو منتخب عہدیداران اور اراکین کو دلی مبارکباد۔

ایس پی آر اے کے نومنتخب عہدیداران، صحافیوں سمیت عوامی و سیاسی مسائل پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ سینیٹر وقار مہدی

پاکستان پیپلزپارٹی اور صحافیوں کا آزادی صحافت کے حوالے سے ایک مضبوط رشتہ ہے۔ سینیٹر وقار مہدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں