ایف بی آر / کاروائی
کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر
موچکو چیک پوسٹ پر مسافر بس سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کی 25 کلوگرام چاندی برآمد۔ ایف بی آر
چاندی لے جانے والا شخص کسی بھی قسم کے قانونی درآمد کی دستاویزیا خریداری کی رسید پیش کرنے میں ناکام رہا ۔ ایف بی آر
کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات کے تحت برآمد شدہ چاندی کو تحویل میں اور مذکورہ مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ایف بی آر
اسمگل شدہ سامان کے ماخذ اور اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کرنے کے لئے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ ایف بی آر
اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ملک بھر کی تمام چیک پوسٹس پر اسی جوش و جذبے کے ساتھ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ایف بی آر