سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں اس وقت سیاسی کھیل جاری ہے، عوام کے حقیقی نمائندے موجود ہیں اور آج کشمیر کی سیاسی قیادت عوام کے سامنے ہے۔ ماضی میں بھی کشمیر میں مصنوعی نظام قائم کرنے کی کوشش کی گئی،
Vo,
کے پی کے ہاوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں اس وقت سیاسی کھیل جاری ہے، عوام کے حقیقی نمائندے موجود ہیں اور آج کشمیر کی سیاسی قیادت عوام کے سامنے ہے۔ ماضی میں بھی کشمیر میں مصنوعی نظام قائم کرنے کی کوشش کی گئی، ہمارے 29 اراکین اسمبلی کو توڑا گیا اور پی ٹی آئی کو بطور جماعت رجسٹرڈ نہیں کیا گیا۔ اس نظام کے پیچھے وہی طاقتور چہرے ہیں جو ہمیشہ پسِ پردہ رہ کر اثر انداز ہوتے ہیں۔ کشمیر میں عوام ایک جانب اور ریاست دوسری جانب کھڑی ہے، ریاست اور عوام کے درمیان جھوٹ کی خلیج قائم کر دی گئی ہے اور حق و فریب کی کشمکش جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر میں ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ڈھکوسلے والے عمل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور عوام کی عدالت میں کھڑے رہیں گے۔ یہ کوئی سیاسی تبدیلی نہیں بلکہ ایک کھیل ہے جس میں مسلم لیگ نون اور دیگر جماعتیں اقتدار کے حصول میں مصروف ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم عوام کے درمیان رہیں گے، دھوکہ دینے والوں سے دور رہیں گے اور ہمارے ارکان اسمبلی حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ عوام کے دلوں میں آج بھی عمران خان بستے ہیں اور پی ٹی آئی کے کارکن عوام کی جدوجہد کا حصہ ہیں۔ ایک چہرہ ہٹا کر دوسرا بٹھا دینا سیاسی کامیابی نہیں۔ قیوم نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک ہائبرڈ نظام قائم کیا گیا، عوام نے بھرپور احتجاج کیا اور اپنے مطالبات منوائے، پی ٹی آئی اس نظام کے خاتمے میں پیش پیش رہی ہے۔ وزیراعظم انورالحق کی ناکامی کے بعد دوبارہ پرانا نظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن ہم اس عمل سے لاتعلق رہیں گے۔ آزاد کشمیر میں فوری طور پر آزاد الیکشن کمیشن قائم ہونا چاہیے۔ خواجہ فاروق حیدر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر ہمارا دل ریاستِ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی وہی کارکردگی دکھائے گی جو 2021 میں دکھائی تھی۔ پوری پارٹی بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑی ہے، موجودہ اسمبلی اپنی وقعت کھو چکی ہے، اس لیے فوری طور پر غیرجانبدار الیکشن کمیشن تشکیل دے کر عام انتخابات کرائے جائیں تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔