پاک میرینز نے تین جدید 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کو باضابطہ طور پر اپنے دستوں میں شامل کر لیا ہے۔ یہ جدید پلیٹ فارم خشکی اور سمندر دونوں پر کارروائی کرنے کے قابل ہیں اور اتھلے پانی، ریت کے ٹیلے، دلدلی اور کیچڑ زدہ ساحلی علاقوں میں بھی کام کر سکتے ہیں، جہاں روایتی کشتیاں ناکام رہتی ہیں۔ پاک میرینز کے ترجمان کے مطابق، ہوورکرافٹس کی شمولیت فوجی آپریشنز میں برتری فراہم کرے گی اور دشمن کے خلاف فیصلہ کن اور مؤثر ردعمل کو مزید مضبوط کرے گی۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اس پیش رفت کو پاکستان نیوی کی جدید کاری کے وژن کی علامت قرار دیا اور ملک کی سمندری سرحدوں کے دفاع کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔