پی آئی اے کا 5 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال افتتاحی پرواز مانچسٹرکیلئے روانہ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ PIA پر پابندیوں سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا پانچ سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا پی آئی اے کی افتتاحی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹرکیلئے روانہ ہوئی وزیردفاع وہوابازی خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے پر پابندیوں سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ۔

پی آئی اے پائلٹ کے جعلی لائسنس ہونے کے حوالے سے سابق وزیر ہوابازی سرور خان کے اسمبلی فلور پر بیان کے بعدبرطانیہ اور یورپ کی جانب سے پاکستان کی پروازوں پرپابندی کا دورانیہ پانچ سال پر محیط رہا تاہم موجودہ حکومت کی سفارتی اور ایوی ایشن حکام کی کاوشوں کے بعد برطانیہ نے پاکستان پر سے یہ پابندی اٹھالی

پابندی کے خاتمے کے پانچ سال بعد پی آئی اے کی پہلی بوئنگ 777 پرواز پی کے /701 284 مسافروں کو لیکر مانچسٹر کیلئے روانہ ہوئی جو آٹھ گھنٹے بعد مانچسٹر پہنچے گی افتتاحی تقریب میں خواجہ آصف برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ترجمان عبداللہ خاننکے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ واردوپروازیں آپریت ہونگی جبکہ برمنگھم اور لندن کے لیئے بھی پروازیں جلد شروع ہونگی

وزیردفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پروازوں پر پابندی سےحکومت کوبہت نقصان ہوا، موجودہ حکومت نے پی آئی اے کے معیارکودوبارہ بحال کیا
*

سابق وزیر ہوابازی سرورخان کےپائلٹ لائسنس جعلی ہونے کے بیان کے بعد پاکستان کوعالمی سطح پرسبکی اٹھانا پڑی جبکہ پی آئی اے اور خزانہ کو شدید مالی بحران کا سامنا رہا تاہم پاکستان کی ساکھ کو نقصان اور پی آئی اے کو اربوں ڈالر مالی بحران سے دوچار کرنے کے ذمہ داران کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ ہو سکی ::
*پروڈکشن ٹیم کے ساتھ سلطان شاہ اسلام آباد*

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر براہ راست پروازوں کے آغاذ پر پوری قوم بالخصوص برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد.

وزیرِ اعظم کی وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے اور متعلقہ اداروں کے حکام کی اس امر میں کاوشوں کی تعریف.

اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کا پوری دنیا میں تشخص بحال ہو رہا ہے. وزیرِ اعظم

پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس کو کئی برس کی محنت کے بعد بحال کیا گیا. وزیرِ اعظم

پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری مستفید ہوگی. وزیرِ اعظم

براہ راست پروازوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں نئی مضبوطی آئے گی. وزیرِ اعظم

پاکستان کے ہر ادارے میں اصلاحات سے بہتری کا سفر تیزی سے جاری ہے. وزیرِ اعظم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں