ایف بی آر / کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کاروائی
کاروائی میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
کسٹمز انفورسمنٹ نے مصدقہ اطلاع پر نوشکی کے قریب کاروائی کی
فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوشکی نے تافتان سے کوئٹہ آنے والے ٹرک کو روکا،
ہینو ٹرک کے تبدیل شدہ فیول ٹینک سے مشکوک ڈبے برآمد،ایف بی آر
ڈبوں میں 300 کلوگرام کرسٹل / آئس میتھ ایمفیٹامین برآمد،ایف بی آر
برآمد شدہ منشیات کی مالیت 18 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد ہے،ایف بی آر
سمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کی مالیت 80 لاکھ روپے بتائی گئی
ضبط شدہ اشیا کی مجموعی مالیت 18.67 ارب روپے سے زائد ہے،ایف بی آر
گرفتار ملزمان کی شناخت با بل ولد دل مراد اور امین بلوچ ولد حسین کے ناموں سے ہوئی
دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج، مزید تفتیش جاری،ایف بی آر