ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور ، کرنل وقار نور کو کمرۂ مذاکرات سے نکال دیا گیا۔
اسلام آباد میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور پاکستان و آزادکشمیر حکومت کے درمیان معاہدے کے بعد مذاکرات کا پہلا دور شروع ہوتے ہی اہم موڑ اختیار کر گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے قابل بھروسہ نمائندے سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور کو جب آزادکشمیر کی وزارتی ٹیم کے ہمراہ مذاکرات روم میں داخل ہونے کی کوشش کی تو عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے سخت اعتراض اٹھایا، جس پر انہیں کمرہ مذاکرات سے باہر نکال دیا گیا۔
مذاکرات میں عوامی ایکشن کمیٹی کی نمائندگی شوکت نواز میر، سردار عمر نذیر کشمیری اور امتیاز اسلم کر رہے ہیں، جبکہ پاکستانی وزراء انجینئر امیر مقام اور طارق فضل چوہدری شریک ہیں۔ دوسری جانب آزادکشمیر حکومت کی نمائندگی فیصل ممتاز راٹھور اور دیوان علی چغتائی کر رہے ہیں۔