راولپنڈی
صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان سے مجاہد منزل میں وزرائےحکومت عبدالماجد خان،چوہدری اکبر ابراہیم اور چوہدری اکمل سرگالہ آزادکشمیر کی تازہ صورتحال پر ملاقات کررہے ہیں۔
راولپنڈی
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان کو دوہرے ووٹ کا حق مجاہد اول نے جنرل یحیی خان سے لیکر دیا۔ مہاجرین جموں وکشمیر کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والے ملک پاکستان کی محبت میں اپنے گھر بار اور خاندانوں کی قربانیاں دے کر یہاں آے۔ مسلم کانفرنس مہاجرین کے حقوق کے لیے روز اول سے اپنے موقف پر قا ئم ہے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار مجاہد منزل میں وزرائےحکومت عبدالماجد خان،چوہدری اکبر ابراہیم اور چوہدری اکمل سرگالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر مسلم کانفرنس نے کہا کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین کو بے پناہ مسائل درپیش ہیں۔مسلم کانفرنس نے اپنے حکومتی ادوار میں مہاجرین کی آبادی کاری سمیت کئی دیگر مسائل حل کئے ۔ اس کے علاوہ آزادکشمیر کی تازہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی
