پمز ہسپتال اسلام آباد میں سیکورٹی گارڈز کی تنخواہوں میں بڑی بے ضابطگی بے نقاب

*پمز ہسپتال اسلام آباد میں سیکورٹی گارڈز کی تنخواہوں میں بڑی بے ضابطگی بے نقاب*

*پمز انتظامیہ نے بیلفورٹ کمپنی کو 8 کروڑ 32 لاکھ روپے ادا کیے*

آڈٹ کے مطابق سیکورٹی کمپنی نے 1 کروڑ 89 لاکھ روپے کا ناجائز فائدہ اٹھایا

پمز ہسپتال میں کپمنی کی طرف سے 175 گارڈز کام کر رہے ہیں

ان گارڈز میں 150 مرد اور 25 خواتین گارڈز شامل ہیں

آڈٹ رپورٹ میں معاہدے کی خلاف ورزی اور کم اجرتوں کی تصدیق

سیکورٹی کمپنی بیلفورٹ نے گارڈز کو کم از کم اجرت سے کم تنخواہ دی

کمپنی نے 32 ہزار کی بجائے صرف 23 ہزار ماہانہ دیے

کمپنی نے 175 گارڈز کو سال میں 4 کروڑ 83 لاکھ کی ادائیگی کی

معاہدے کے مطابق کمپنی کو 6 کروڑ 72 لاکھ کی ادائیگی کرنا تھی

آڈٹ حکام نے کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کر دی

گارڈز کی شکایات پر آڈٹ ٹیم نے معاملہ منظر عام پر لایا

حکومت نے 2023 میں کم از کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر کر رکھی تھی

ڈی اے سی اجلاس کے نوٹس کے باوجود پمز انتظامیہ کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا

مزدوروں کو کم اجرت دے کر استحصال کیا گیا،آڈٹ رپورٹ

بیلفورٹ کمپنی نے سرکاری قواعد کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی،آڈٹ حکام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں