خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور قائد حزبِ اختلاف ڈاکٹر عباداللہ کی اہم ملاقات

خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور قائد حزبِ اختلاف ڈاکٹر عباداللہ کی اہم ملاقات — صوبے کے مستقبل پر مشاورت اور رابطے کا تسلسل۔

پشاور:مستعفی وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ
پشاور:آئینی ماہرین اور اسمبلی سیکرٹریٹ کا اجلاس
پشاور:اجلاس میں عدم اعتماد کو ناقابل عمل قرار دے دیا۔ذرائع
پشاور:علی امین گنڈاپور استعفی دے چکے ہیں اور مستعفی وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائی جاسکتی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع
پشاور:عدم اعتماد کی تحریک کو اپوزیشن عدالت میں چیلنج کر سکتی ہے۔ ذرائع
پشاور:حکومت نے آئینی ماہرین اور اسمبلی سیکرٹریٹ کی سفارشات کے بعد عدم اعتماد کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ ذرائع
جمہوریت کو ڈی ریل ہونے نہیں دیں گے۔ ائی ایس ایف

اداروں کی جانب سے جمہوریت میں مداخلت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ مشرف افریدی

عمران خان کے نامزد وزیراعلی سہیل افریدی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اظہر خان غزنوی

اگر خیبر پختون خوا میں پی ٹی ائی کی حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تو اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے ۔ دلیر خٹک

خیبر پختون خواہ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے ورنہ حالات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔ ثنا اللہ خان

پشاور ۔ انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر خیبر پختون خواہ کے مینڈیٹ پر صوبائی اسمبلی میں ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو پورے صوبے میں کریک ڈاؤن اور بھرپور احتجاجی مہم چلائی جائے گی اور نہ کوئی خیبر پختون خواہ کا افس کھلا رہے گا اور نہ روڈ پر پہیا چلے گا۔ ان خیالات کا اظہار انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صوبائی صدر مشرف افریدی نے ائی ایس ایف کے دیگر رہنماؤں جن میں سینیئر وائس پریزیڈنٹ ثنا اللہ خان، سابق انفارمیشن سیکرٹری دلیر خٹک اور جنرل سیکرٹری انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن اظہر خان غزنوی شامل ہیں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سینٹر سے ایک فارم 47 کا جیلی وفاقی وزیر عمران خان کے نامزدکردہ وزیراعلی کے خلاف باقاعدہ مہم چلا رہا ہے اور ہماری پارٹی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی کی نامزدگی کا اختیار صرف عمران خان کو ہے اور اس کی مخالفت کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی وفاقی سیاسی پارٹی ہے اور اس سے 89 پرسنٹ عوام کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختون خوا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے گی خواہ کسی کی ایک انکھ ہسے اور دوسری روئے ہر حال میں خیبر پختون خواہ میں سہیل افریدی کی گورنمنٹ بنے گی اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ مشرف خان افریدی نے مزید کہا کہ اداروں کو چاہیے کہ وہ ائین اور قانون میں رہتے ہوئے جمہوری اقدار کا احترام کریں اور کسی غیر جمہوری مسئلے کا شکار نہ بنے انہوں نے کہا کہ ائین پاکستان کہتا ہے کہ خیبر پختون خواہ سمیت پاکستان کی جتنی اسمبیاں ہیں ان میں میجورٹیوں والوں کو حکومت بنانی ہوگی لہذا ہماری سیاسی پارٹیوں سے درخواست ہے کہ وہ غیر قانونی اور غیر ائینی اقدامات سے پرہیز کریں اور جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائیں ورنہ اس کے نتائج سنگین ہوں گے اور اخر میں انہوں نے کہا کہ سہیل افریدی عمران خان کے نامزد کردہ ہیں اور ان کا تعلق ائی ایس ایف سے ہے جسے عمران خان ہر موقع پر فوقیت دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں