*ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملے کا معاملہ*
6 حملہ آور ہلاک، 7 پولیس اہلکار شہید، 200 اہلکار محفوظ
پولیس ٹریننگ اسکول پر پاکستانی طالبان کے حملے کا اختتام چھ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ہوا۔ فہرست کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 حملہ آور مارے گئے جبکہ 7 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
یہ حملہ رٹہ کلاچی کے علاقے میں ہوا جہاں بھاری اسلحے سے لیس دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی اسکول کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی جس سے دیوار کا ایک حصہ منہدم ہو گیا اور ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد حملہ آور، جو مختلف وردیوں میں ملبوس تھے، عمارت کے اندر داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ایک اور اہلکار دستی بم حملے میں شہید ہوا۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کئی گھنٹے جاری رہی جس دوران حملہ آور وقفے وقفے سے دستی بم بھی پھینکتے رہے۔
چھ گھنٹے طویل مشترکہ آپریشن کے بعد تمام چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ حکام نے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد اور گولہ بارود برآمد کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 13 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے تربیتی مرکز میں موجود تقریباً 200 اہلکاروں اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا، جس سے ایک بڑی سانحہ ٹل گیا
حملہ آور باڈی کیمروں کے ذریعے کارروائی کی براہِ راست نشریات کر رہے تھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان گزشتہ شب علاقے رتہ کلاچی میں واقع پولیس ٹریننگ سکول پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات گئے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ سکول کی سیکورٹی پر مامور پولیس جوانوں نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
خوارج نے بارود سے بھرا ٹرک پولیس ٹریننگ سکول کے گیٹ سے ٹکرا یا جس سے سکول کی دیوار گر گئی اور سیکورٹی پر مامور 02 جوان دیوار کے نیچے آنے سے شہید ہوگئے ۔ جس کے بعد مختلف یونیفارمز میں ملبوس دہشت گرد سکول کے اندر داخل ہوگئے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی جس پر سیکورٹی پر مامور 01 جوان نے بڑی بہادری سے دہشتگردوں پر فائرنگ کی۔ دہشت گرد پولیس پر دستی بموں سے حملہ آور ہوئے جس سے وہ جوان بھی شھادت کے درجے پر فائز ہوا۔ پولیس اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ گھنٹوں جاری رہا اور خوارج مسلسل گرینڈ پھینکتے رہے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ سجاد احمد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فی الفور موقع پر پہنچے۔ ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد نے آپریشن کی کمان سنبھالتے ہوئے انتہائی پیشہ ورانہ حکمت عملی سے علاقے کا محاصرہ کیا، دریں اثناء آر پی او سید اشفاق انور بھی موقع پر پہنچ گئے اور فرنٹ لائن پر جوانوں کے شانہ بشانہ موجود رہ کر ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر 5 گھنٹے طویل آپریشن میں جرأت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور دہشت گردوں کے قبضہ سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ۔ سیکورٹی فورسز بھی پولیس کے ساتھ ساتھ آپریشن میں شریک رہیں ۔ اس دلیرانہ مقابلے میں تین پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 6 دیگر جوان زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فورا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران ٹریننگ سنٹر میں موجود تمام زیر تربیت ریکروٹس کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر کے ایک بڑے سانحے سے بچا لیا گیا۔ ڈی پی او ڈیرہ نے مزید بتایا کہ ٹریننگ سکول میں ٹریننی اور اساتذہ و سٹاف سمیت 200 کے قریب افراد موجود تھے جنہوں ریسکیو کرلیا گیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا، جناب ذوالفقار حمید نے آر پی او سید اشفاق انور اور ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد کی قیادت میں ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسران کی فرنٹ لائن پر موجودگی اور جوانوں کی بے مثال بہادری نے ثابت کر دیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ آئی جی پی نے شہید جوان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے اس کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسران و جوانوں کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان کیا۔ علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے اور مزید سرچ اینڈ کلین آپریشن جاری ہے۔
#شہداء_کو_سلام 🇵🇰
گزشتہ رات پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں ہمارے بہادر جوان جامِ شہادت نوش کر گئے یہ وہ سپوت ہیں جنہوں نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی تاکہ ہم محفوظ رہیں۔
قوم اپنے ان ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے ۔
فتنہ الخوارج کے 7/8 دہشتگردوں کا پولیس ٹریننگ سینٹر ڈیرہ اسماعیل خان پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ ڈیرہ پولیس کے جوانوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک خودکش بمبار نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکہ کیا ہے پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشتگرد ہلاک اس کے بعد شدید فائرنگ شروع ہے اعجاز شہید پولیس لائن سے مزید نفری پولیس ٹریننگ سینٹر کی طرف روانہ سارے آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد آحمد صاحبزادہ خود کر رہے ہیں