ڈیرہ اسماعیل خان اپڈیٹ:

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر تقریباً 7 سے 8 خوارج دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد مارے گئے۔

دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔

علاقے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری اعجاز شہید پولیس لائنز سے روانہ کر دی گئی ہے۔

اس پورے آپریشن کی ذاتی طور پر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ جناب سجاد احمد سبزدار کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں