کہوٹہ: نوگراں میں تہرے قتل کی ہولناک واردات، علاقہ خوف و ہراس کا شکار
کہوٹہ کے نواحی علاقے نوگراں میں تہرے قتل کی افسوسناک واردات پیش آئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کہوٹہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نصیر ولد غضنفر، شہزاد ولد سید اکبر اور بشارت ولد نصبدار ساکنان نوگراں کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ شہزاد ولد علی داد اور غضنفر خان زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
راولپنڈی کہوٹہ کی نواحی علاقہ نوگراں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 1 شدید زخمی۔ ریسکیو حکام
کہوٹہ: شدید زخمی کو ریسکیو 1122 عملے نے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا
کہوٹہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار، پولیس کی تلاش جاری
کہوٹہ کے مختلف علاقوں میں قتل کی واردات کے بعد ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری
کہوٹہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود، شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری