بھارت کا امارتِ اسلامی کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی کا اظہار
کابل (بی این اے) بھارت نے افغان وزیرِ خارجہ کے دورۂ نئی دہلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے، امارتِ اسلامیه کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو کی خواہش ظاہر کی ہے۔
باختر ایجنسی کے مطابق، بھارتی وزارتِ امورِ خارجه نے ایک اعلامیه میں کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی اپنے اس دورے کے دوران نئی دہلی کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ روابط اور علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
اعلامیه میں مزید کہا گیا ہے:
“ہم امیر خان متقی، وزیرِ امورِ خارجہ افغانستان کے نئی دہلی آمد پر دلی طور پر خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم ان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر بامعنی گفتگو کے منتظر ہیں۔”
واضح رہے کہ افغانستان کے وزیرِ امورِ خارجه مولوی امیر خان متقی گزشتہ روز بھارت کی باضابطہ دعوت پر نئی دہلی روانہ ہوئے تھے۔