راولپنڈی میں پشاور اور راولپنڈی پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک 1 زخمی حالت میں گرفتار

تھانہ صدر واہ کے علاقے میں واقع نجی سوسائٹی میں پشاور پولیس اور صدر واہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن میں تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا زخمی ودہشت گردوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

پشاور پولیس اور صدر واہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے مشترکہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کیا جس میں آدم خان افغانی گروپ نے کاروائی کے دوران پولیس پر فائرنگ کردی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے پاس ہینڈ گرنیڈ اور دیگر جدید ہھتیار بھی تھے دہشگردوں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس کی فائرنگ سے انتہائی مطلوب3 دہشتگردمارے گئے جبکہ ایک دہشتگرد جو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ابتداٰی اطلاع کے مطابق مطلوب دہشتگرد پشاور پولیس کو ڈکیتی اغواء برائے تاوان اور دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے مارے جانے والے دہشتگرد واہ کینٹ کی کوہستان ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہاش پذیرتھے جو وارداتوں کے بعد یہاں چھپ جایا کرتے تھے ہلاک ہونیوالے والے دہشتگردوں کی نعشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

پشاور پولیس کو دہشت گردی ، قتل ، اقدام قتل، بھتہ خوری ، پولیس پر حملہ آور جیسے 13 سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب اور پولیس حکام کو سوشل میڈیا پر کھلے عام چیلنج کرنے والا ملزم *آدم عرف آدمے* تین ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پشاور پولیس کی ٹیم نے تین گھنٹے تک ملزم اور ساتھیوں کا مقابلہ کیا ۔ ملزم پنڈی واہ میں کوہستان کالونی میں روپوش تھا ۔

ملزم آدم عرف ادمے مقدمہ علت 131 مورخہ 26.9.2025 جرم 186.365.503.504.506.511.25TA.7ATA سی ٹی ڈی

علت 701 مورخہ 2024 جرم 324.386.427.365
علت 198 مورخہ 2022 جرم 506. 34 ناصر باغ

علت 121 مورخہ 2021 جرم 324.353.186.427.148.149.7ATA
باڑہ

علت 123 مورخہ 2021 جرم 324.353.186.427.148.149.7ATA باڑہ

علت 47 مورخہ 2020 جرم 436.427 باڑہ

علت 77 مورخہ 2024جرم 324.353.15AA فقیر آباد

علت 503 مورخہ 2023جرم 302.324 فقیر آباد

علت 568 مورخہ 2025 جرم 506 بھانہ ماڑی

علت 501 مورخہ 2025 جرم 324.427. 148.149بھانہ ماڑی

علت 520 مورخہ 2025 جرم 506.427ٹاون

علت 477 مورخہ 2024جرم 506.427 پہاڑی پورہ

علت 1346 مورخہ 2025 جرم 324.392.427.436.34 پشتخرہ

*ترجمان پشاور پولیس*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں