سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے چیئرمین سینیٹ نے منظوری سے متعلق کارروائی روک دی ،

سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا معاملہ

چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک دی ، ذرائع

چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے قائمہ کمیٹیوں کے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع سیکرٹریٹ

حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو فی الحال استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی نہ کرنے کے لیے کہا گیا ، ذرائع

قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے مستعفی چیئرمینز اور ارکان کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی جائے گی ، ذرائع

چیئرمین سینیٹ استعفوں کی منظوری کے انفرادی فیصلہ کی بجائے ، سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلہ کا انتظار کریں گے ، ذرائع

چیئرمین استعفوں کی منظوری کا عمل شروع کرنے سے پہلے قائد ایوان سے مشاورت کریں گے ، ذرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں