کراچی ایئرپورٹ پر اربوں روپے کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکس چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

*کراچی ایئرپورٹ پر اربوں روپے کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکس چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب*
*گزشتہ روز پکڑی جانے والی ایک کھیپ سے کروڑوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس ضبط، ملزمان گرفتار*

*چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹمز سالوں سے جاری کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکس چوری سے بے خبر*
*ایف بی آر ، کسٹم میں موجود کالی بھیڑوں اور سہولت کاروں نے ملکی خزانے کو گزشتہ سالوں میں حکومتی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچایا*

کراچی (رپورٹ / ندیم احمد شیخ )
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکس چوری کے بڑی خرد برد اور چوری پکڑی گئی ہے۔

گزشتہ روز ہونے حادثاتی طور پر ہونے والی ایک کارروائی کے نتیجے میں حکام نے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی الیکٹرانکس اشیا ضبط کر لی ہیں
مبینہ طور پر غیر ملکی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کے ملازمین نے درآمد کنندگان کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے جعلی گیٹ پاسز اور کاغذات کے ذریعے مہنگی الیکٹرانکس کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکس ادا کیے بغیر ایئرپورٹ سے باہر نکالیں۔

ڈیوٹی و ٹیکس چوروں کے خلاف کاروائی مخبر ی کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں 10 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی کھیپ پکڑی گئی جس میں لیپ ٹاپس، آئی پیڈز، آئی فونز، میک بکس، پلے اسٹیشنز اور میموری کارڈز شامل ہیں ۔

مبینہ طور پر الیکٹرانکس آئیٹم کی کھیپ کا کام کراچی انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر گزشتہ کئی دھائیوں مسافروں اور کمپنیوں کے زریعے جاری ہے جس کے باعث حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا رھا ہے کھیپیو ں کا مال کھیپ مبینہ سیٹنگ کے زریعے ائیرپورٹ کی حدود بزریعہ مسافر اور کارگو اور ماہر پورٹرز اور فکس ٹیکسی ڈرائیور ز پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز کے زریعے ائیرپورٹ کی حدود سے باہر نکال جاتا گزشثتہ روز پکڑی گئی کھیپ کی مالیت 40 کروڑ بتایی جاتی ہے گھیپ پیر جیلانی جنرل ٹریڈنگ ایل ایل سی دبئی سے کراچی بھیجی گئی تھی مبینہ طور پر کمپنی کے ملازمین نے آئی کارگو سسٹم کے ذریعے ایئر ویز بلز چھپائے اور جعلی گیٹ پاسز جاری کیے، جسکی نشاندھی اور مخبری پر کاروائی ہونے پر کمپنی کے عملے نے بارہا مطالبے کے باوجود حکام کو سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے سے انکار کیا
اس سلسلے میں کاروائی کرتے ہوئے کسٹمز حکام نے دو ایف آئی آر درج کر کے ملوث ملازمین کو گرفتار کیاہے اس کیس کے مرکزی ملزمان عدنان انصاری اور سلمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون پہلے ہی زیر حراست ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پرانے ائیرپورٹ نمبر 1 ہے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پورٹ تک گزشتہ کئی دھائیوں سے چلنے والے اس دھندے کے مرکزی کردار سابقہ اور موجودہ کسٹم افسران اور کھیپیوں نے ائیرپورٹ کے قریبی علاقوں ماڈل کا لونی ،شاہ فیصل ٹاؤن ،شاہ فیصل کالونی گرین ٹاؤن ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر قریب علاقوں کو مسکن بنا رکھا ہے کھیپ کے دھندے میں ملوث کسٹم افسران و اہلکار و کھیپیی۔۔۔۔حکومتی خزانے کو گزشتہ کئی دھائیوں سے کھربوں روپے کا نقصان پہنچا چکے ہیں۔
*مبینہ طور پر چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹمز سالوں سے جاری کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکس چوری سے بے خبر بتائے جاتے ہیں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں