غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ عرب قتل کیس میں قتل کا فتویٰ دینے والے جرگہ سربراہ و ن لیگی رہنما عصمت اللہ خان کی درخواست ضمانت مسترد

‏راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نےغیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ عرب قتل کیس میں قتل کا فتویٰ دینے والے جرگہ سربراہ و ن لیگی رہنما عصمت اللہ خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی

‏ مسلم لیگی رہنما مرکزی ملزم نے قتل کا فتوی دیا: عدالت

‏پیرودھائی میں عصمت اللہ خان نے غیر قانونی جرگہ منعقد کر کے سدرہ عرب کو قتل کرنے کا حکم دیا

‏بعد ازاں عصمت اللہ و دیگر نے سدرہ پر تشدد کر کے اسے قتل کر دیا

‏سدرہ کی میت کو پیرودھائی قبرستان میں دفن کر کے قبر کے نشانات مٹا دیے گئے

‏پیر ودھائی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے عصمت اللہ خان سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں