*مورخہ* : 04 اکتوبر 2025
*عزیزآباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ*
عزیزآباد کی حدود میں اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس کا دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ
مقابلہ عزیزآباد بلاک 2 نزد کراچی اکیڈمی کے پاس ہوا
پولیس کی فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت دانیال اور عبید کے ناموں سے ہوئی ہے
گرفتار ملزمان سے 2 عدد غیر قانونی پسٹل برآمد
ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
موقع سے ایک ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا
ایس ایچ او عزیزآباد اور پولیس پارٹی نے بہادری کا مظاہرہ کیا
گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے
فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی
*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP*