خانوزئی: بس اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

*کوئٹہ / خانوزئی: بس اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی*

خانوزئی کے علاقے میں مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں *چار افراد جاں بحق* جبکہ *متعدد زخمی* ہو گئے۔

*اسسٹنٹ کمشنر کاریزات* کے مطابق حادثے کے باعث *مسافر کوچ الٹ گئی*، جس سے جانی نقصان پیش آیا۔

جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر *ہسپتال منتقل* کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی نوعیت سنگین بتائی جا رہی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں