خیبر پختونخوا میں نو سال تک حکومت کرنے والی تحریک انصاف کے 57 سابق ارکان پارلیمنٹ نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی قیادت میں بننے والی PTI پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کرلی جن میں سابق وزرائے اعلی بھی شامل ہیں

‏آج حقیقی معنوں میں بنی گالا اور زماں پارک میں صف ماتم بچھ چکی ھے آج تیلی خٹک نے عمران نیازی کو خیبر پختونخوا میں شدید دھچکا دیا ھے۔
‏1۔گزشتہ دس سال سے حکومت کرنے والی پارٹی اب صوبے کی سیاست سے ہی آؤٹ ہو گئی۔
‏2۔ خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی پارٹی کا قیام ۔
‏3۔ پارٹی کا نام پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز ہے۔
‏4۔ سابق وزیر اعلیٰ و وزیر دفاع پرویز خٹک پارٹی کے سربراہ مقرر۔
‏5۔ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اورمتعدد سابق وزراء سمیت درجنوں ارکان نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
‏6۔ نئی پارٹی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں گزشتہ حکومت سے وابستہ 57 سے زائد اراکین اسمبلی شامل ہیں، جبکہ مزید شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
‏7۔ نئی پارٹی کا قیام سانحہ 9 مئی پر پی ٹی آئی کےاندر اختلافات اور احتجاج کی صورت میں سامنے آیا۔
‏8۔ نئی پارٹی میں شامل ہونے والے تمام سیاسی رہنماء سابق وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ 9 مئی کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
‏9۔ عمران خان کے ملک دشمن ایجنڈے کو نہ صرف عوام بلکہ ان کے اپنی پارٹی کی قیادت نے بھی مسترد کردیا۔ اور سانحہ 9 مئی کے واقعات پر ان محب وطن سیاست دانوں نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لی۔
‏10۔ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے علاوہ سابق وزراء ضیاء اللہ بنگش، اشتیاق ارمڑ اور رکن صوبائی افتخار مشوانی بھی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا حصہ بن گئے۔
‏11۔ پشاور سے سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور ڈی آئی خان سے سابق ارکان قومی اسمبلی یعقوب شیخ و آغاز اکرام گنڈاپور، ملاکنڈ سے پیر مصور شاہ اور مانسہرہ سے سابق ایم این اے صالح محمد نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
‏12۔ نئی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں پشاور سے سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم حیات، اورکزئی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی سید غازی غزن جمال، باجوڑ سے سابق صوبائی وزیر انورزیب خان، مانسہرہ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ فرید صلاح الدین اور سوات سے سابق رکن صوبائی اسمبلی محب اللہ خان شامل ہیں۔
‏13۔ پارٹی کی دیگر اراکین میں ڈی آئی خان ڈویژن سے عرفان کنڈی اور رمضان شوری ، ہزارہ ڈویژن سے اورنگزیب اور مفتی عبید جبکہ کوہاٹ ڈویژن سے عتیق ہادی اور دیگر شامل ہیں۔
‏14۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کئی دیگر سابق پارلیمنٹیرنز بھی جلد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں