پاکستان میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات خلیجی ممالک کے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے راست اکاؤنٹ کو بونا پیمنٹ سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ

اوسی۔۔۔۔۔
پاکستان میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے گئے،خلیجی ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے راست اکاؤنٹ کو بونا پیمنٹ سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اقدام کے تحت اب عرب ممالک سے براہِ راست کسی بھی پاکستانی اکاؤنٹ میں رقوم منتقل ہو سکیں گی،
سید نوید قمر کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس،گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جون 2026 تک وفاق اور صوبوں میں کیش لیس اکانومی متعارف کرا دی جائے گی،2028 تک 75 فیصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل فنانشل سروسز کی سہولت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہےایزی پیسہ، جاز کیش، مشرق بینک اور دیگر کو ڈیجیٹل پیمنٹس کے 5 لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔
بریدنگ اسپیپس ۔۔۔۔۔۔۔
گورنر نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز پر مرچنٹس سے 0.5 فیصد فیس کٹوتی نہیں کی جائے گی، اس کا بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔ وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ صارفین پر کسی قسم کے چارجز نہیں لگیں گے
اوورسیز پاکستانی بونا پیمنٹ سسٹم کے ذریعے صرف رقم پاکستان بھیج سکیں گے، تاہم اس کے برعکس رقم وصول کرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی۔
ڈپٹی گورنر سلیم اللہ کے مطابق ملک بھر میں 226 ملین بینک اکاؤنٹس موجود ہیں، جن میں سے 96 ملین یونیک اکاؤنٹس ہیں۔پاکستان میں اس وقت 95 ملین صارفین بینکنگ ایپس استعمال کر رہے ہیں جبکہ 19 ہزار برانچز اور 20 ہزار اے ٹی ایم فعال ہیں۔

کمیٹی ارکان نے صارفین کے تحفظ کے لیے فنڈ قائم کرنے اور آف لائن ڈیجیٹل سروسز کی دستیابی پر زور دیا تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں عوام متاثر نہ ہوں

خلیجی ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے راست اکاؤنٹ کو بونا پیمنٹ سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ

بونا پیمنٹ سسٹم سے منسلک ہو کر عرب ممالک سے پاکستان میں کسی بھی اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر ہو سکے گی

2028 تک 75 فیصد یوتھ کو ڈیجیٹل فنانشل سروسز حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

قائمہ کمیٹی خزانہ میں گورنر اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل پیمنٹس ایکو سسٹم انفراسٹرکچر پر بریفنگ

جون 2026 تک وفاق اور صوبوں میں کیش لیس اکانومی متعارف کرائیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

ایزی پیسہ، جاز کیش، مشرق بینک و دیگر سمیت ڈیجیٹل پیمنٹ کیلئے 5 لائسنس جاری کیے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک

ڈیجیٹل ٹرانزکشنز پر حکومت مرچنٹ سے 0.5 فیصد فیس کٹوتی نہیں کرے گی، گورنر اسٹیٹ

اوورسیز پاکستانی بونا پیمنٹ سسٹم سے منسلک ہو کر صرف پیسے بھیج سکیں گے منگوا نہیں سکیں گے،گورنر اسٹیٹ بینک

مرچنٹس کو فیس چھوٹ دے کر حکومت خود بوجھ برداشت کرے گی،وزیرمملکت خزانہ بلال اظہر کیانی

ہمارے ملک میں 50 فیصد اکانومی دستاویزی اور 50 فیصد معیشت غیردستاویزی ہے، چیئرمین کمیٹی

ملازمین کی تنخواہیں، پینشنز، ٹیکسز، یوٹیلیٹی بلز کیش لیس سسٹم پر متعارف کرائی جائیں گی، سیکرٹری فنانس

دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹس ایکو سسٹم صرف پہلے متعارف ہو گا، بلال کیانی

کیش لیس اکانومی پر کنورٹ ہونے کیلئے کیلئے قانون سازی بھی کی جائے گی،وزیرمملکت خزانہ

ڈیجیٹل ٹرانزکشنز میں صارفین کی غلطی کا بینک کیجانب سے ازالہ نہیں کیا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک

ڈیجیٹل ٹرانزکشنز میں متعلقہ چینل کیجانب سے غلطی یا فراڈ ہوا تو متعلقہ چینل ازالہ کرے گا، جمیل احمد

صارفین کیش سروسز اور ڈیجیٹل پیمنٹ ایکوسسٹم سروسز دونوں حاصل کر سکیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

ڈیجیٹل پیمنٹ ایکوسسٹم میں کنزیومرز کی پروٹیکشن کیلئے فنڈز قائم کیا جانا چاہیے، خزانہ کمیٹی کی تجویز

اس وقت ملک بھر میں 95 ملین بینک ایپس یوزرز موجود ہیں، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ بریفنگ

پاکستان میں 226 ملین بینک اکاونٹس ہیں جن میں سے 96 ملین یونیک اکاؤنٹس ہیں، ڈپٹی گورنر بریفنگ

ملک میں اس وقت 19 ہزار بینک برانچز اور 20 ہزار اے ٹی ایم ہیں، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بریفنگ

ملک میں 9500 مرچنٹس اور 8 لاکھ 50 ہزار کیو آر مرچنٹس ہیں، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ

کیش لیس ٹرانزیکشنز پر کنزیومرز سے کوئی چارجز نہیں کاٹے جائیں گے، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی

ی

و ایس ایس ڈی چینل سے بغیر انٹرنیٹ کے بھی ٹرانزیکشن ہو سکے گی، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بریفنگ

آف لائن سروس اکٹو ہونی چاہیے ورنہ ایسا نہ ہو بانی پی ٹی آئی آ رہا ہو تو فون سروس ہی بند کر دیں، نوید قمر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں