بلوچستان میں موبائل فون ڈیٹا کی 31 اگست تک بندش سے لاکھوں صارفین پریشان

*بلوچستان میں موبائل فون ڈیٹا کی 31 اگست تک بندش سے لاکھوں صارفین پریشان*

بلوچستان میں موبائل فون ڈیٹا سروس کی ممکنہ 31 اگست تک بندش پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی طویل معطلی نے تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز اور ریسرچ کا سارا نظام متاثر ہو چکا ہے جبکہ تاجر برادری بھی آن لائن لین دین اور رابطوں میں رکاوٹ کی وجہ سے سخت پریشان ہے۔ صحافیوں، ٹرانسپورٹرز اور فری لانسرز سمیت مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ سروس فوری بحال کی جائے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ڈیٹا سروس کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور بلوچستان کے عوام کو دوسرے صوبوں کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں