ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، اپنے آپ کو لڑکی ظاہر کرکے ایبٹ آباد کے رہائشی کو بلا کر جنسی ذیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ۔
تھانہ سٹی کی حدود سکندرپور سرکاری باغ میں اپنے آپ کو لڑکی ظاہر کرکے ایبٹ آباد کے رہائشی کو بلاکر جنسی ذیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے کا واقع پیش آیا ۔ مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 375A.355 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث گروہ کا مرکزی ملزم احسان اللہ ولد زر محمد سکنہ تورغر حال محلہ داؤد آباد سکندر پور کو گرفتار کرلیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کاروائیاں جاری ہیں ۔ملزم احسان اللہ کو پیش عدالت کیا گیا جہاں سے 03 یوم حراست پولیس منظور ہو کر مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔
