راولپنڈی
روات پولیس نے ساڑھے 38ٹن سے زائد چینی کی سمگلنگ ناکام بنا کر کنٹینر قبضہ میں لے لیا
ویگو میں سوار مسلح افراد کنٹینر ڈرائیور اور عملہ کو پولیس حراست سے چھڑا کر فرار ہو گئے
قبضہ میں لی گئی چینی کنٹینر سمیت ریجنل ٹرانسپورٹ تھارثی کے دفتر منتقل کر دی گئی
کنٹینر گزشتہ شب قبضہ میں لیا گیا،ملزمان کے خلاف سب انسپکٹر محمد نواز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا
ملزمان نے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے کارسرکار مزاحمت کی،پولیس اہلکار کی یونیفارم بھی پھاڑ دی،متن مقدمہ
ملزمان رفاقت،جلیل شاہ،محسن کو ساتھیوں نے چھڑایا،متن مقدمہ