راولپنڈی
*او سی*
عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسمعیل نے کہا ہے کہ ملک کا موجودہ نظام فیل ہوچکا ہے، پارٹیاں حکمرانی نہیں راج کر رہی ہیں۔ تین سال سے ہم مسلسل غریب ملک ہو رہے ہیں۔ کچھ لوگ ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے تھے لیکن اب نہیں کرتے۔ ریاست مدینہ بنانے والے اب اپنی ہی ریاست سے ٹکر لے رہے ہیںحکومت کو چینی چور نہیں کہتے لیکن مہنگا کرنے والے تو یہی ہیں ۔۔۔
*وی او*
راولپنڈی میں عوام پاکستان پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہندوستان سے افواج پاکستان کی کاوشوں سے جنگ جیتے، ان کے 5 جہاز مار گرائے، جتنا یہ جنگ جیتنا ضروری تھا اتنا ہی بھارت سے تعلیم، معیشت، صحت، روزگار کی جنگ جیتنا بھی ضروری ہے۔ آج ہمیں جہالت، بیروزگاری، معیشت کے خلاف جہاد کرنا ہو گا۔ سوال یہ ہے کیا 78 سال میں ہم نے عوام کو بھوک، غربت اور بے روزگاری سے آزادی دی ہے؟ اگر ہم ایسا نہیں کر سکے تو کون ذمہ دار ہے۔ گزشتہ سالوں میں ملک کی تینوں بڑی جماعتوں نے ملک پر حکمرانی اور راج کیا، ہم نے تینوں بڑی پارٹیوں کو دیکھ لیا، لیکن بہتری اور ترقی نہیں دیکھی۔ کیا اس کے ذمہ دار کچھ سیاسی خاندان ہیں، پی پی کے پاس دو،ن لیگ کے پاس بڑا صوبہ اور پی ٹی آئی کے پاس ایک صوبے ہے۔ جن لوگوں کو نالے صاف کرنے نہیں آتے انھیں حکومت کرنا کیا آتی ہو گی۔ دنیا میں سب سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر صرف پاکستان میں ہیں، 1990 سے پاکستان بنگلہ دیش اور بھارت کے مقابلے میں پیچھے جا رہا ہے۔ چینی سے متعلق شہباز شریف نے جو 2019 میں چینی مہنگی کرنے پر ٹویٹ کی تھی وہ آج 2025 میں بھی ٹھیک ہے اور کہنا چاہیئے۔ ہم 140 روپے کی چینی نہیں خرید سکتے تھے تو آج 200 روپے چینی کس طرح خریدیں گے۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کہتا ہے کہ 2023,24میں 244 ارب روپیہ کے زائد بل لوگوں کو دیئے۔ 244ارب روپے تم نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کرو اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ تو پتہ چلے گا کہ حکمران کتنے بے حس ہو چکے ہیں۔ یو این ڈی پی نے ہیومن ڈویلپمنٹ انڈکس نکالا ہے،گزشتہ 19 سالوں میں پاکستان اسمیں 6نمبر پیچھے چلا گیا،بنگلہ دیش 9نمبر آگے چلا گیا ہے۔ یمن خانہ جنگی کے باجود صرف 4 نمبر اس انڈکس میں پیچھے گیا۔ ہم نے پاکستان میں اتنے زیادہ ٹیکس لے لئے،بجلی گیس کے بل بڑھا دیئے،لوگوں کے پاس بچوں کی تعلیم کے پیسے نہیں، اسلئے ہم پیچھے جا رہے ہیں ۔ ایک دن کی بارش نے ساری حکمرانی کے دعوے دھو دیئے ہیں۔ راج پاکستان میں قانون اور آئین کو ہونا چاہیئے، کسی فرد کا نہیں اگر ہم اقتدار میں آئے تو راج قانون، ائین اور آپکا ہو گا۔
