او سی
سیاحت کے فروغ کا مشن، سنٹرل ایشیا ٹور موٹر بائیک ریلی 2025 کا شاندار افتتاح ، ریلی کا افتتاح وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کیا،تاجکستان اور ازبکستان کے سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے
سیاحت، امن اور ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے “سنٹرل ایشیا ٹور موٹر بائیک ریلی کا مقصد علاقائی سیاحت ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی کو فروغ دینا اور ثقافتی رابطوں کو مضبوط بنانا ہے،یہ ریلی 23 دن کے دوران پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان سے گزرتے ہوئے 5,000 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کرے گی جو طورخم، کابل، کندوز، خجند، سمرقند اور بخارا جیسے اہم شہروں سے گزرے گی، ریلی میں 11 موٹر بائیکرز شریک ہیں جن کا تعلق پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان سے ہے، جبکہ یہ ریلی 120 دن پر مشتمل ہوگی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار یاسر الیاس نے کہا کہ پاکستان سیاحت، موسمی تنوع اور ثقافت کے اعتبار سے خودکفیل ملک ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ 5 سے 10 سال کے دوران سیاحت کے شعبے کے لیے ایک نیا وژن متعارف کرایا جائے گا۔