*آئی ایس پی آر*
راولپنڈی، 24 جولائی 2025:
23 جولائی 2025 کو، سیکورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ ال ہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران اپنے ہی دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا جس کے نتیجے میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، ایک بہادر افسر میجر زیاد سلیم اول (عمر: 31 سال، ساکن ضلع خوشاب) جو کہ محاذ سے اپنے دستوں کی قیادت کر رہے تھے، نے بہادری سے مقابلہ کیا، لازوال قربانی دی اور سرزمین کے ایک اور بہادر فرزند سپاہی ناظم حسین (عمر 2 سال ضلع جہلم) کے ہمراہ شہادت قبول کی۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔