وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس اور مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی-
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان نے پنجاب میں امن و امان کی بہتری پر اوورسیز پاکستانیوں کے انویسٹمنٹ کے بڑھتے رحجان سے آگاہ کیا-ملک نور اعوان نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات اور مسائل سے آگاہ کیا-ایم این اے نصیر عباس اور مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے عوام دوست پراجیکٹس پر خراج تحسین پیش کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ہر علاقے کی یکساں ترقی اور عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں -مثالی گاوں پراجیکٹ کے تحت دیہات میں شہروں جیسی اعلی معیار ی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں – پنجاب کے بارہ ہزار کلومیٹر روڈز کی تعمیر و بحالی ہو چکی ہے دسمبر تک 18 ہزار کلومیٹر مکمل ہو جائے گی-انہوں نے کہاکہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز سے ایک کروڑ سے زائد مریض گھر کی دہلیز پر مستفید ہو چکے ہیں -وطن عزیز کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا قابل فخر سرمایہ ہیں اور حکومت انکے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔حکومت پنجاب سرمایہ کاری کے مواقع بڑھا رہی ہے تاکہ اوورسیز کمیونٹی کی محنت ملک کی خوشحالی میں ڈائریکٹ شامل ہو سکے۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں عوامی خدمت کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی انتھک محنت اور ہر شعبے پر ذاتی توجہ عوام میں امید اور اعتماد کا باعث بن رہی ہے- مختصر وقت میں مثالی خدمت کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیر اعلی مریم نواز شریف کے وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اوورسیز کمیونٹی کو اطمینان ہے پنجاب حکومت انکے مسائل حل کرے گی-