وزیراعظم امارت اسلامی سے پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ملاقات

آج کابل ارگ میں، امارتِ اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ محترم مولوی امیر خان متقی اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محترم محمد اسحاق ڈار کے درمیان اہم امور پر مشترکہ نشست منعقد ہوئی۔
کابل، امارتِ اسلامیہ افغانستان، جمہوریہ ازبکستان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں امارتِ اسلامیہ کے وزارتِ فوائد عامہ، ازبکستان کے وزارتِ ٹرانسپورٹ اور پاکستان کے وزارتِ ریلوے کے درمیان ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی فزیبیلٹی اسٹڈی سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔

کابل (بی این اے) افغانستان، ازبکستان اور پاکستان کے متعلقہ وزارتوں کے درمیان افغانستان میں بین الاقوامی ریلوے لائن کے فزیبلٹی اسٹڈی (مطالعہ امکان سنجی) کے لیے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

وزارت خارجہ کی خبرنامے کے مطابق، یہ معاہدہ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت فواید عامہ، ازبکستان کی وزارت ٹرانسپورٹ اور پاکستان کی وزارت ریلوے کے درمیان طے پایا۔

معاہدے کے مطابق، تینوں ممالک کی فنی ٹیمیں اس ریلوے منصوبے کے عملی نفاذ کے لیے ابتدائی مطالعہ کریں گی، جو افغانستان کے لیے ایک اہم علاقائی ربط کا ذریعہ ہوگا۔

اس موقع پر افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی، ازبکستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ بھی موجود تھے۔

کابل (بی این اے) امارت اسلامی افغانستان کے وزیراعظم الحاج ملا محمد حسن آخند سے آج سہ پہر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ان کے ہمراہی وفد نے ملاقات کی، جو سہ فریقی اجلاس (افغانستان، پاکستان، ازبکستان) میں شرکت کے لیے کابل آئے ہیں۔

باختر ایجنسی کے مطابق، یہ ملاقات ارگ کے گل‌خانہ محل میں ہوئی جس میں امارت اسلامی کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی، وزیراعظم آفس کے سربراہ ڈاکٹر ملا عبدالواسع اور دونوں ممالک کے دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دے گا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان قیادت کی مہمان‌نوازی پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے الحاج ملا حسن آخند کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ دورے میں ہونے والے معاہدے کامیابی سے مکمل ہوئے، اور ہم خوش ہیں کہ امارت اسلامی کی قیادت میں ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین تین ملکی ریلوے منصوبے کا معاہدہ طے پایا، جو علاقائی تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران انہوں نے چینی حکام سے اس منصوبے کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں تاکہ آنے والی نسلیں باہمی اخوت اور ہم‌دلی کے ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

جواباً وزیراعظم الحاج ملا حسن آخند نے شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا اور کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آپ کا گزشتہ دورہ مثبت نتائج کا حامل تھا اور ہم دعا گو ہیں کہ یہ دورہ بھی کامیاب ثابت ہو۔

انہوں نے افغان مہاجرین کی واپسی سمیت دونوں ممالک کے درمیان موجود مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ افغانستان، پاکستان اور ازبکستان کے مابین ہونے والا معاہدہ اہم سنگ میل ہے اور امارت اسلامی اس منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ دباؤ یا دھمکی سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلکہ خلوص نیت، افہام و تفہیم، تعاون اور حسن ہمسائیگی سے ہی پائیدار حل ممکن ہے۔ آخر میں وزیراعظم نے پاکستان کے دورے کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں