پنجاب میں بارشوں سے 103 افراد جاں بحق اور 393 سے زائد زخمی؛ کئی شہروں میں ایمرجنسی نافذ

پنجاب میں بارشوں سے 103 افراد جاں بحق اور 393 سے زائد زخمی؛ کئی شہروں میں ایمرجنسی نافذ*

پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ طوفانی بارشوں میں 103 افراد کے جاں بحق ہونے اور 393 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد پنجاب کے مخلتف علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، چکوال اور گرد و نواح میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے، ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا، طیب فرید کی ہدایت پر تمام واسا فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔

پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں مون سون کا سسٹم موجود ہے جب کہ لاہور شہر میں اج بھی کہیں ہلکی ہو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکان ہیں، بارش کے پیش نظر واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیہ عظمی اور محکمہ ہاؤسنگ کے افسران و ملازمین الرٹ ہیں۔

ڈی جی پنجاب واسا نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلایا جا رہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ ہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کی تاروں اور کھلے مین ہولز سے دور رہیں۔

ڈی جی واسا نے کہا کہ تمام واسا دفاتر کو ہدایت جاری کی ہے کہ بارش کے دوران اور بعد میں پانی کی نکاسی کی مسلسل نگرانی کی جائے، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو ممکن بنایا جائے۔

ترجمان واسا پنجاب کے مطابق صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 103 شہری جانبحق اور 393 زخمی ہوئے، مون سون بارشوں کے باعث 128 مکانات متاثر اور 6 مویشی ہلاک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں