راولپنڈی
موسمیاتی حالات کے پیش نظر، ضلع راولپنڈی میں ایک یوم کی چھٹی
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ4 گھروں میں رہیں اور غیر ضروری گھروں سے نا نکلے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
لاہور:
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہنگامی صورتحال نافذ
راولپنڈی سمیت پنجاب کے شدید بارشوں، سیلاب اور طغیانی کی لپیٹ میں آئے علاقوں میں ‘رین ایمرجنسی’ نافذ کی گئی
ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 سمیت دیگر تمام ادارے عوام کو سیلابی صورتحال سے بچانے کےلئے پورے صوبے میں متحرک
کشتیوں کے ذریعے عوام کی مدد کا سلسلہ بھی جاری، پولیس کو گشت بڑھانے اور ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کا ہاتھ بٹانے کی ہدایت
عوام کو تالابوں، نہروں، ندی نالوں سے دور رہنے، بارشی پانی میں نہ نہانے کی اپیل
ٹریفک پولیس کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت
وزیراعلی پنجاب کی خستہ عمارتوں اور نشیبی علاقوں میں خصوصی حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت
ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے، فیلڈ ہسپتالوں سمیت تمام متعلقہ طبی مشینری کو شہریوں کی مدد کی ہدایت
عوام اداروں سے تعاون کریں، اعلانات اور ہدایات پر عمل کریں تاکہ جانی نقصانات سے بچا جا سکے، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی شہریوں سے اپیل
ترجمان این ڈی ایم اے
اگلے 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث شہروں میں سیلابی صورتحال جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
پنجاب کے اضلاع بشمول لاہور، چکوال، اٹک، جہلم، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد،سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ اور حافظ آباد میں اگلے 12گھنٹوں میں آندھی اور طوفان سمیت شدید بارش کا امکان۔
راولپنڈی اوراسلام آباداگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری رہنے کا امکان
موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں ممکنہ طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان
نالہ لئی کے قریبی اور نشیبی علاقوں کے مکین خطرے کا سائرن بجنے کی صورت میں فوراً انخلاء کی تیاری رکھیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکریں۔
ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے مکین قیمتی اشیاء اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا قبل از وقت بندوبست رکھیں۔
حساس علاقوں کے مکین ہنگامی صورتحال کے لیے 3 سے 5 دن کی خوراک، پانی اور ادویات پر مشتمل ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں
مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں
سیلابی علاقوں کے مکین ٹی وی اور موبائل الرٹس کے ذریعے سرکاری اعلانات اور الرٹس سے آگاہ رہیں۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
*بریکنگ*
*پاک فوج کے دستوں کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع*
پاک فوج کے دستے حالیہ بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال سے متاثرہ مختلف علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف
پاک فوج کے جوان ضلع جہلم کے علاقے ڈھوک بھیدر اور دارا پور میں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، خوراک اور طبی امداد فراہم کرنے پہنچ گئے
پاک فوج کے دستے نے سیلاب متاثرین کو دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کیں
وفاقی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
شہر میں سب سے زیادہ بارش آئی 12 کے ایریا میں 186 ملی میٹر ریکارڈ
گولڑہ میں 168 ملی میٹر، ایچ 8 میں 152 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
سید پور ویلج میں اب تک 132 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل
راولپنڈی
کینٹ کے علاقے نیو چاکرا میں بارش کا پانی گھروں میں داخل، شدید تباہی
نیو چاکرا کے کئی علاقے زیرِ آب، مکینوں کو مشکلات کا سامنا
راولپنڈی ٹینچ بھاٹہ جان کالونی میں بھی بارش کا پانی گھروں میں داخل
جان کالونی کے رہائشیوں نے امدادی ٹیموں سے مدد کی اپیل کر دی
گرجا روڈ محلہ قریشی آباد، راولپنڈی میں پانی کا زور ٹوٹ نہ سکا
محلہ قریشی آباد کے متعدد گھر زیرِ آب، سامان خراب ہونے کی اطلاعات
ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ، امدادی کارروائیاں جاری
جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر92.33ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی
*نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 12,گوالمنڈی پل پر14فٹ تک بلند ہو گئی*
کٹاریاں اور گوالمنڈی میں پری الرٹ جاری کر دیا گیا،
*نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 15.7،گوالمنڈی میں پانی کی سطح 14.1فٹ تک بلند ہونے پر الرٹ جاری کیا جائے گا*
رین گیجنگ سٹیشن سید پور پر 72،گولڑہ97،بوکڑہ109,،پی ایم ڈی79ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
*شمس آباد84،کچہری119،پیرودہائی98،گوالمنڈی98،نیو کٹاریاں گیجنگ سٹیشن پر90ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے*
واسا راولپنڈی ہائی الرٹ۔ رین ایمرجنسی نافذ۔ عملہ و ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف
وزیر برائے ہاوسنگ بلال یاسین اور سیکرٹری ہاوسنگ نورالامین مینگل کا ایم ڈی واسا سے رابطہ۔ نکاسی آب آپریشن تیز کرنے ہدایت۔ ترجمان واسا
ایم ڈی واسا نکاسی آب آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان واسا
*نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 16 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 14 فٹ ہے۔ ایم ڈی واسا*
*جڑواں شہروں میں مجموعی طور 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی چکی ہے۔ ایم ڈی واسا سلیم اشرف*
نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے ہیوی ڈی واٹرنگ سیٹس کام کر رہے ہیں۔ ایم ڈی واسا سلیم اشرف
جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر106.98ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی
پاک فوج نالہ لئی کی صورتحال کا جائزہ لینے گوالمنڈی پل پہنچ گئی
اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع،
اسلام آباد میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان،
اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے،
شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ،
مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان اور چترال میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ،
بالاکوٹ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، پشاور اور مردان میں بارش اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ،
لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور سرگودھا میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی،
ملتان، خانیوال، ڈی جی خان، کوٹ ادو اور بہاولپور میں بارش کی توقع،
مظفرآباد، راولا کوٹ اور کوٹلی سمیت کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان،
گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود، بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع،
بلوچستان کے علاقوں بارکھان، ژوب، خضدار اور آواران میں تیز بارش کا امکان،
کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود، چند مقامات پر ہلکی بارش،
حیدرآباد، بدین، لاڑکانہ اور شکارپور میں بارش کی پیشگوئی، بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع،
ساہیوال، بہاولنگر، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اور جھنگ میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خدشہ،
آندھی اور گرج چمک کے باعث بجلی کے کھمبوں، سولر پینل اور کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا امکان،
شدید بارش اور نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا
سیلابی صورتحال سے نمبٹنے کے لیئے فوج کی جانب سے بھی مانیٹرنگ جاری
گوالمنڈی سمیت نالہ لئی پر واقع دیگر پلوں سے صورتحال کا جائزہ
گوالمنڈی پل پر ایم ڈی واسا سلیم اشرف کی حکام کو اب تک کی صورتحال پر بریفنگ
جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 175 ملی میٹر بارش ریکارڈکی جاچکی
بارش دوپہر تک جاری رہے گئی ۔ایم ڈی واسا سلیم اشرف
نیوکٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک پہنچ گئی
گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 16 فٹ تک پہ چل گئی۔ایم ڈی واسا کی حکام کو بریفننگ
مجموعی طور پر 190 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی۔ ترجمان واسا
نالہ لئی نیو کٹاریاں کے مقام پر پانی کی 17 فٹ تک پہنچ گئی
گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 18 فٹ تک پہنچ گئی
نالہ لئی میں پانی کا خطرناک حد لیول 20 فٹ ہے ۔
نشیبی علاقوں میں سائرن بجا دیے گئے
فلڈ ریلیف پلان میں شامل تمام ادارے ہائی الرٹ
علاقہ مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہد
دھمیال روڈ کمال آباد سے گزرنے والے نالہ بپھر گیا
نالے سے جڑے گھروں کی بیسمنٹ میں سیلابی پانی تیزی سے داخل
متعددخاندان پانی گھروں میں محصور ہوگئے ۔جانی نقصان کا خدشہ
نالے سے ملحقہ اقبال اسٹریٹ کے رہاشی محمد مکرم ہاشمی کے گھر بیسمنٹ میں پانی داخل
مکرم ہاشمی نے کینٹ انتظامیہ سے مدد مانگ لی ۔۔
خاندان اور علاقے کے مکینوں کے محفوط انخلاء کو یقینی بنانے کی اپیل
مدد نہ پہنچی تو بڑے حادثہ کا خدشہ ہے ۔۔مکرم ہاشمی
دریا سواں میں طغیانی ، پانی کا بہاو تیز
چکری کے گاوں لادیاں میں ایک خاندان پانی میں پھنس گیا
سیلانی ریلے میں پھنس جانے کے باعث خاندان گھرکی چھت پرموجود
[ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس
بارش میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر
بارش کے دوران سڑکیں پھسلن کا شکار ہو جاتی ہیں جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہذا غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاہم سفر کرنے کی صورت میں چند ہدایات :-
1. رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔
2. گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں۔
3. موبائل فون استعمال نہ کریں اور توجہ مکمل ڈرائیونگ پر رکھیں۔
4۔ پہاڑی علاقوں کی جانب سفر کرنے والے ڈرائیورز بالخصوص سیاح ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط بڑھتں ۔
5۔ کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
آپ کی حفاظت، ہماری اولین ترجیح ہے
ترجمان نیشنل ہائی ویز ان موٹروے پولیس
موسلاھار بارش کا سلسلہ جاری نشیبی علاقے زیر آب
نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 19 فٹ تک پہنچ گئی
200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی
فوج سمیت تمام امدادی ادارے ہائی الرٹ
مساجد سے اعلانات شروع۔۔ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت
اسلام آباد :گزشتہ 12 گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری
اسلام آباد: بوکرا کے مقام پر 122 ملی میٹر بارش ریکارڈ
اسلام آباد: ائیرپورٹ 110 اور گولڑہ میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی
اسلام آباد: زیرپوائنٹ پر84 اور سید پور میں 82 ملی میٹربارش
*پاک فوج ریسکیو آپریشن میں مصروف*
برسات کے مسلسل سلسلے سے برہان نالہ، ڈھوک بڈیر جہلم میں طغیانی
گاؤں ڈھوک بڈیر نالان برہان کے تقریباً 25 افراد سیلابی ریلےمیں پھنس گئے
سیلابی پانی میں پھنسے 10افراد کو بچا لیاگئے
ریسکیو کا عمل جاری
پاک فوج کی ریسکیو ٹیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی کاروائی میں مصروف
متاثرین کو لائف جیکٹس فراہم، فوری امداد کی فراہمی جاری
مقامی انتظامیہ اور فوج مشترکہ طور پر صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں
نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو ہوشیار رہنے اور ہدایات پر عمل کی اپیل
وفاقی دارالحکومت میں بارش کا سلسلہ جاری
مختلف علاقوں میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری
سینیٹشن ٹیمز کی جانب سے نکاسی آب کا عمل جاری
اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے نکاسی آب آپریشن کی نگرانی جاری
مختلف نشیبی علاقوں میں بھاری مشینری کی مدد سے نکاسی آب کی جا رہی ہے، ترجمان
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ترجمان
شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں فی الفور ہمیں اطلاع دیں، ترجمان
موسمیاتی حالات کے پیش نظر، ضلع راولپنڈی میں ایک یوم کی چھٹی
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری گھروں سے نا نکلے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی پریس کلب کے داخلی راستے پر سیلابی ہانی جمع
دیوار کے ساتھ کھڑی گاڑی میں پانی بھر گیا
فرائض منصبی سرانجام دینے والے میڈیا نمائندگان اور انکی گاڑیاں پریس کلب آنے میں احتیاط کریں
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیز 8 کی صورت حال
لالہ زار راولپنڈی کی صورتحال، تمام علاقوں میں پانی ہی پانی ہے،
راولپندی نالہ لئی میں طغیانی، پانی کی سطح 20 فٹ کی خطرناک حد تک پہنچ گئی، الرٹ جاری،
محکمہ موسمیات/ الرٹ
نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کا خدشہ
گولمنڈی اور کٹاریاں کے علاقوں میں انخلاء کی وارننگ جاری
مسلسل بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے
شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے اداروں کے ساتھ تعاون کریں
متعلقہ اداروں اور رہائشی علاقوں کو فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی
راولپنڈی کینٹ کے علاقوں میں نالوں میں طغیانی
سہام کے علاقے میں شہری کی گاڑی بہہ گئی ۔۔
ٹنچ بھاٹہ آخری اسٹاپ اور افشاں کالونی کے نالوں نے تباہی مچا دی
اڈیالہ روڈ گورکھپور کے علاقے سے گزرنے والے سواں نالے پر شدید طغیانی
عینی شاہد کے مطابق اڈیالہ جیل سے چند کلومیٹر دور متعدد دیہات زیر آب آگئے
ہزاروں خاندان سیلابی ریلے میں گھر ہوئے ہیں۔۔ شہری
2001 میں جس طرح پاک فوج نے ہیلی کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا اب بھی فوری مدد کرے ۔۔شہری
فوری مدد نہ ملی تو مالی نقصان تو ہوگیا مگر جانی نقصان کا خدشہ ہے ۔۔شہری