رائے ونڈ کے علاقہ مشن کالونی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونیوالوں بشیر مسیح،نسرین بی بی،8سالہ میرب شامل ہے جبکہ فرید اور بابر زخمی ہوئے محلے داروں اور ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے تلے نکالا،متاثر ہ خاندان انتہائی غریب ہے قرض لیکر چھت ڈالی تھی لیکن چند روز بعد افسوس ناک واقعہ پیش آگیا،بارش کے باعث رائے ونڈ کے نواحی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے مزید نقصانات کے امکانات بڑھ گئے ہیں،مشن کالونی واقعہ پر علاقے میں سوگ کا سماں ہے