پشاور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 24 سال کی سزا سنا دی،

پشاور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 24 سال کی سزا سنا دی، مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد خان نے کی، پراسکیوشن کے مطابق ملزم جمشیر سے 127 کلوگرام بارودی مواد برآمد ہوا جس کے خلاف ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے تھانہ میلوارڈ میں مقدمہ درج ہوا، عدالت نے ملزم جمشیر کو دو دفعات میں مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا سنا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں