پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی کے قانون دان معظم بٹ نے بڈھ بیر میں پولیس کے مبینہ ظلم و ستم کے خلاف سخت ردعمل دیا ہے۔ شاندانہ گلزار نے دعویٰ کیا ہے کہ بڈھ بیر میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، خواتین کو گھروں میں گھس کر ہراساں کیا جا رہا ہے اور مکینوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ علاقے میں تعینات ایس ایچ او عبدالولی عرف گبر سنگھ ایف سی آر جیسے کالے قوانین نافذ کر رہا ہے، گھر گھر چھاپے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری جیسے جرائم کو سرپرستی حاصل ہے، اور پولیس کی وردی میں قانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔شاندانہ گلزار کا نے پولیس حکام کو کل صبح آٹھ بجے تک ایس ایچ او کی معطلی کا الٹی میٹم دیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایس ایچ او کو معطل نہ کیا گیا تو کوہاٹ روڈ کو احتجاجاً بند کیا جائیگا، جس کی تمام تر ذمہ داری پولیس اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔قانون دان معظم بٹ نے خبردار کیا ہے کہ معطلی نہ ہونے کی صورت میں پشاورہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جائے گی
