فیصل آباد میں  پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن پتنگیں تیار کرنے والی فیکٹری پکڑلی۔ 15 ملزمان گرفتار

فیصل آباد میں مختلف تھانوں کی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہزاروں پتنگیں، درجنوں چرخیاں اور پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری پکڑلی۔ اور 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے ڈور تیار کرنے والے فیکٹری سے دو ملزمان محمد سنی اور خرم شہزاد کو گرفتار کیا اور انکے قبضہ سے درجنوں چرخیاں اور مشین قبضہ میں لی۔ جبکہ تھانہ منصور آباد پولیس نے پتنگیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر 5 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اسی طرح تھانہ فیکٹری ایریا اور تھانہ ڈی ٹائپ پولیس نے پتنگ بازی کرنے والے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھی پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔ پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں