لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے دریاؤں میں بھی پانی کی سطح بدل رہی ہے دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ڈیرہ غازی خان وڈور رودکوہی سے اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے محکمہ موسمیات نے سترہ جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے
مون سون بارشوں کا تیسرا سپیل آج سےشروع ہوگیا ہے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون سیزن کی باتیں نشیبی علاقوں کو بھر رہی ہیں چوبیس گھنٹے کے دوران اوکاڑہ میں بہتر ملی میٹر ساہیوال میں سڑسٹھ ملی میٹر ڈیرہ غازی خان میں اکیاون ، میانوالی اڑتیس اور لاہور میں ستائیس ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی
پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کےپیش نظر الرٹ جاری کررکھاہے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال میں فرائض کی ادائیگی کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم پنجاب کے دریاؤں میں تاحال پانی کی سطح نارمل ہے جبکہ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر چار لاکھ چھبیس ہزار کیوسک پانی کے بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے ڈیرہ غازی خان وڈور رودکوہی سے اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے سترہ جولائی تک مون سون کا تیسراسپیل جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے،،،