چونیاں کے علاقہ کنگن پور میں خاتون کا قتل خاوند نے ناراض بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ملزم علی احمد موقع سے فرار
چونیاں جاں تھانہ کنگن پور کی حدود میں ایک افسوس ناک واقعے میں خاوند نے اپنی ناراض بیوی کو منانے اپنے آپ کو سسرال گیا ہے لیکن اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے کی تھی ناکامی پر طعیش میں آکر سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔مقتولہ خاتون کی شناخت فائزہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جو کچھ عرصے سے اپنے خاوند احمد علی سے ناراض تھیں اور اپنے میکے میں مقیم تھیں۔
اطلاعات کے مطابق، احمد علی اپنی بیوی کو منانے کے لیے میکے پہنچا، لیکن جلد ہی دونوں کے درمیان تنازعہ بڑھ گیا، جس کے بعد اس نے فائزہ بی بی کے سر میں گولی مار دی۔ فائزہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی کنگن پور پولیس موقع پر پہنچ گئی، لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے