359

23 مارچ 1940ء کو شروع ہوا سفر آسان نہیں تھا: فواد چوہدری

23 مارچ 1940ء کو شروع ہوا سفر آسان نہیں تھا: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 23 مارچ 1940ء سے شروع ہونے والا سفر آسان نہیں تھا۔

یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلمانانِ ہند کے خوابوں کی آرزوؤں کا سفر آسان کہاں ہو سکتا تھا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ قوم نے جذبے، ہمت اور ارادے کی پختگی کا رختِ سفر باندھا، وہ میرِ کارواں کے لیے نعمت تھا۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ الحمد للّٰہ اب مشکلیں آسانیوں میں ڈھل رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں