ساہیوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر خاتون نے دو کمسن بچوں کے ساتھ مال بردار ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کر لی ہے ۔۔۔۔۔
جھال روڈ پھاٹک کے قریب نامعلوم خاتون نے دو بچوں سمیت ٹرین کے نیچے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
خود کشی میں جان بحق ماں اور بچوں کی لاشیں ریسکیو 1122 نے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردی ہیں تاحال خاتون اور بچوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔۔۔جاں بحق بچوں کی عمریں دو اور تین سال کے قریب بتائی جارہی ہیں ۔۔۔پولیس انکی شناخت کے لیے کاروائی کررہی ہے