فیصل آباد کے صنعتکاروں اور تاجروں نے ایف بی آر کے نئے قوانین کے خلاف 19 جولائی کو احتجاج کی کال دے دی، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

فیصل آباد کے صنعتکاروں اور تاجروں نے ایف بی آر کے نئے قوانین کے خلاف 19 جولائی کو احتجاج کی کال دے دی، صنعتی تنظیموں نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں تاجر اور صنعتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام صدر چیمبر آف کامرس قیصر شمس گچھا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر قوانین کے خلاف 19 جولائی کواحتجاج کریں گے۔ جس کے بعد ہڑتال کا فیصلہ سب مل کر کریں گے۔

Sot – قیصر شمس گھچھا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی سی آئی کے ساتھ 118 تنظیمیں منسلک ہیں ، موجودہ پالیسز میں کام کرنا ممکن نہیں ہے ،19 جولائی کو گھنٹہ گھرچوک میں احتجاج کریں گے، حکومت سے 14 نکاتی ایجنڈہ میں 37 اے اور 37 بی کے خاتمے کا مطالبہ ہے ، حکومت سے امید ہے ہمارے مطالبات مان لیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں