سانحہ لورالائی میں شہید ہونے والے چار بچوں کے باپ اور گھر کے باپ چالیس سالہ صابر کو بھی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا
ا پنجاب گورنمنٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کامونکی ڈاکٹر زرغونہ خالد سعید کی تحصیلدار صفوان الحق کے ہمراہ شہید صابر کے گھر آمد اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امدادی چیک دیا شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا نشانہ بننے والا صابر چار بچوں کا باپ اور گھر جا واحد کفیل تھا اور پندرہ سال سے کوئٹہ میں باورچی کا کام کرتا تھا جو کہ اپنے گھر آتے ہوئے دہشت گردی کا شکار ہوکر شہید ہوگیا تھا۔