میانوالی میں مخالفین کی فائرنگ سے 2 بھائی قتل, ایک بھائی, چچا اور دوست شدید زخمی.

میانوالی میں تھانہ صدر کے علاقے سہراب والا میں مخالفین کی فائرنگ سے 2 بھائی قتل, ایک بھائی, چچا اور دوست شدید زخمی. ریسکیو 1122 نے نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا. ڈی پی او میانوالی نے افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لے لیا. ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم

وی او

میانوالی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے مخالفین کی فائرنگ سے 2 بھائی قتل ،ایک بھائی،چاچا اور دوست شدید زخمی ہو گئے ہیں. مقتولین کی شناخت طاہر خان اور ارشد خان کے نام سے ہوئی ہے.
ریسکیو 1122 نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ھے. زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق قریبی رشتہ داروں کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا. جانبحق ہونے والا طاہر خان محکمہ ہیلتھ میں ملازم تھا .ڈی پی او میانوالی نے واقعہ کا نوٹس، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے. پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں