پاک پتن میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ، مدعی مقدمہ کی قبر کُشائی کی درخواست مَنظور کرلی گئی جبکہ گرفتار مُلزمان کو جوڈیشل کردیا گیا۔
پاک پتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کیس میں مدعی مُقدمہ علی حیدر کی جانب سے کی گئی قبر کُشائی کے لیے درخواست مَنظور کر لی گئی، قبرکُشائی کر کے بچی کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا کہ بچی موت کی وجہ کیا تھی، جبکہ گرفتار کیے گئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر، ایم ایس اسپتال عدنان غفار اور میڈیکل آفیسر کو آج پھر عدالت کے رو برو پیش کیا گیا، سینئر سِول جج کی عدالت نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل لاک اَپ میں بھیج دیا۔ جبکہ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں ملزمان کو گُنہگار ٹھہرا دیا