لاہور ہائیکورٹ نے رات 12 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھولے رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے رات بارہ بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھولے رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی تو دوران سماعت ممبر جوڈیشل کمیشن نے نشاہدہی کی کہ جوہر ٹاؤن میں نجی ریسٹورنٹ رات بارہ بجے کے بعد تک کھولا رہتا ہے جس پر عدالت اظہار ناراضگی کیا اور رات بارہ بجے کے بعد اوپن ریسٹورنٹ کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ پنجاب حکومت کے کینال روڑ پر یلو پروجیکٹ سے متعلق عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس منصوبے کے پلان میں انٹرنیشنل ماہرین کو شامل کیا جائے اور کینال روڑ سے کوئی بھی درخت عدالت کی اجازت کے بغیر نہ کاٹا جائے کینال روڑ ہمارا ورثہ ڈکلیئر کیا ہوا ہے۔ عدالت نے شیخوپورہ میں محکمہ ماحولیات کے افسران کو ٹرانسفر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی اور مختلف سرکاری محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں