کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا معاملہ ،میر پورخاص سے حمیرا کی موت کو قتل قرار دینے کی شکایت جھوٹی نکلی

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا معاملہ ،میر پورخاص سے حمیرا کی موت کو قتل قرار دینے کی شکایت جھوٹی نکلی ،درخواست گزار نے جعلی سم کا استعمال کرتے ہوئے درخواست جمع کرائی تھی
VO
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس نمبر سے درخواست جمع کرائی وہ جعل سازی سے جاری کیا،نمبر ایک عمر رسیدہ دیہاتی ہندو خاتون گومی کے نام پر ہے،دیہاتی خاتون گومی رائمال اوراہل خانہ اپنا نمبررجسٹرڈ نہ ہونے سے لاعلم ہیں متعلقہ شناختی کارڈ نمبر گومی کسی قسم کی شکایت سے بھی لاعلم ہے،پولیس لگائے گئے الزامات پر مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے تاحال الزامات سے متعلق کوئی ایسا ثبوت نہ مل سکا ، پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر فیملی پرالزامات کیخلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ، پیمرا ، اور پی ٹی اے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں