ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم (ARF) کے 32ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے

دفتر خارجہ
(ترجمان دفتر خارجہ)

کوالالمپور میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آمد

کوالالمپور: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم (ARF) کے 32ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے۔

ائیرپورٹ پر پاکستان کے سفیر سید احسن رضا اور ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں