شاہدرہ کے علاقہ میں کم عمر ڈرائیور کی ٹکر سے ایک شخص کے جاں بحق اور دو افراد کے زخمی ہونے کے معاملہ پر پولیس نے ملزم کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش

شاہدرہ کے علاقہ میں کم عمر ڈرائیور کی ٹکر سے ایک شخص کے جاں بحق اور دو افراد کے زخمی ہونے کے معاملہ پر پولیس نے ملزم کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر دیا۔ پولیس نے ملزم حاشر عمر کا جسمانی ریمانڈ مانگا جس پر ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی۔ ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم کم عمر ہے جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا۔ پولیس افسر نے عدالت میں اسدعا کی کہ ملزم کی عمر کا تعین کرنے کے اور اس کا ذہنی معائنہ کروانے کے لیئے ٹیسٹ کروانے ہے۔ عدالت ملزم کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کرے۔ عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں