مانسہرہ اور بالاکوٹ میں موسلادھار بارش دریائے کنہار اور نالوں میں طغیانی 8سالہ بچہ برساتی نالے کی نذر ہوگیا تلاش جاری
مانسہرہ ،بالاکوٹ اور گردو نواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے دریائے کنہار سمیت وادی کاغان اور بالاکوٹ میں مختلف ندی نالے بپھر گئے مانگلی ہارون آباد میں 8سالہ ہارون ولد یاسر نالہ عبور کرتے ہوئے برساتی نالے کی نذر ہو گیا جس کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب کئی نوجوان سیلابی ریلوں کی ویڈیو بناتے رہے اور کئی افراد خطرات کو دیکھنے کے باوجود موٹر سائیکل اور گاڑیاں سیلابی ریلوں سے گزارتے رہے