بوسن گینگ اور دیگر ڈاکو اسلحے کے زور پر کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً 180 بھینسیں لوٹ کر کچے کے علاقے میں لے گئے،

علی پور میں بوسن گینگ اور دیگر گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکو اسلحے کے زور پر مقامی افراد سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً 180 بھینسیں لوٹ کر کچے کے علاقے میں لے گئے،،پولیس کیمطابق ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے ضلع مظفرگڑھ اور ضلع راجن پور کے کچے کے دریائی علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے.معاملے کی تحقیقات جاری ہیں.

علی پور کے کچے کے علاقے موضع لنگرواہ میں بوسن گینگ اور دیگر گینگز سے تعلق رکھنے والے 30 کے قریب ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا،،پولیس ذرائع کیمطابق ڈاکو مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر مقامی افراد کی 180 بھینسیں کھول کر اپنے ساتھ کچے میں لے گئے،،متاثرہ افراد نے واقعے کے کئی گھنٹوں بعد پولیس کو آگاہ کیا.پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کچے کے اس علاقے کا ہے جہاں پہلے ہی آپریشن جاری ہے،ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے مظفرگڑھ اور راجن پور کے کچے کے علاقے میں دریائی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے جبکہ معاملے کی صداقت کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں